کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ پر بھاری گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہیں،فائل فوٹو
کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ پر بھاری گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہیں،فائل فوٹو

کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچرتباہ۔ٹریفک جام

کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔کورنگی کراسدگ پرندی سے جانے والی سڑک پانی میں بہہ گئی ۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا، جام صادق پل اورکازوے پر ٹریفک جام ہوگئی،کے پی ٹی انٹرچینج اور قیوم آباد میں بھی گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں، شہری منٹوں کا سفر کئی گھنٹوں میں طے کرکے منزل پر پہنچنے لگے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ پر بھاری گاڑیاں سڑکوں پرکھڑی ہیں، ٹریفک رینگ رینگ کرچل رہا ہے، ایمولینسیں بھی ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں،کوئی پرسان حال نہیں۔

شاہراہ فیصل،ایم اے جانح روڈ، لیاقت آباد، ناظم آباد، حیدری اوردیگرعلاقوں میں سڑکوں میں گڑھے پڑنے اور بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث شدید ٹریفک جام ہے،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور شہریوں کا منزل مقصود پر پہنچنا محال ہے۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب  بھی سڑک دھنس گئی، ٹریلر پھنس گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہے، شاہراہ فیصل پر بھی ٹریفک جام ہے، جناح ہسپتال اورعبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کے اطراف بھی بارش کا پانی جمع ہے۔

ادھر کراچی میں چار روز پہلے ہونے والی بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی۔ کلفٹن بلاک 8 میں بجلی کی مسلسل بندش پرعلاقہ مکین سڑکوں پر آگئے، احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔