وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکافیصلہ کیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی اوگراسمری مستردکردی۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں بارشوں سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔ خیال رہے کہ اوگرا نے پٹرول 9 روپے 71 پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔