الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ میں 9 سے 22 ستمبر تک نئی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی۔ 23 ستمبرکو ابتدائی حلقہ بندیاں آویزاں کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئی حلقہ بندی پراعتراضات اوران کی شنوائی 29 ستمبر تک مکمل کی جائے گی۔
خیال رہے کہ 20 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ بندیوں کے شیڈول میں توسیع کردی تھی۔