انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے کی کمی سے 158روپے 16پیسے کی سطح پر بند
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے کی کمی سے 158روپے 16پیسے کی سطح پر بند

روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تنزلی کا شکار رہا۔
ذرائع کے مطابق برآمدی شعبوں کی جانب سے ڈالر بھنانے کا عمل تیز ہونے اور آنے والی زرمبادلہ کی برآمدی آمدنی کی پیشگی فروخت بڑھنے سے پیر کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں کوامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 167 روپے سے بھی نیچے آگئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 168 روپے سے نیچے آگئی۔ پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 87 پیسےکی کمی سے 166 روپے 23 پیسے پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر قدر میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ گھٹ کر167 روپے پر بند ہوئی۔