پنجاب میں پولیو کے 2 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں برس صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 اور ملک بھر میں67 ہو گئی ہے۔
ترجمان انسدادِ پولیو پروگرام پنجاب کےمطابق پولیو کےنئے کیسز ڈیرہ غازی خان اور بہاولپورکےاضلاع میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 8 ماہ تھی،جس کےدونوں ہاتھ اور پاؤں متاثر تھے اور یہ بچہ وفات پاچکا ہے۔
دوسری جانب بہاولپور میں پولیو سے 13 سالہ بچہ متاثر ہوا ہے جس کی دائیں ٹانگ متاثر ہوئی ہے۔
خیال رہےکہ گذشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے نائیجیریا میں پولیو کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے پورے براعظم افریقا کو پولیو فری قرار دے دیا ہے۔
نائیجیریا کے پولیو فری ہونے کے بعد اب دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے اورپاکستان میں پولیو کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔