اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی خاتون شہری سنتھیا ڈی رچی کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 15 دن میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے ویزے کی معیاد 31 اگست تک ختم ہوگئی تھی۔ انہوں نے ویزے میں توسیع کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وفاقی وزارت داخلہ نے سنتھیا ڈی رچی کو 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔