قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے لیگی رہنما کو 10 ستمبر کو طلب کیا ہے اور انہیں دن 10 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب نے رانا ثناء اللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 2 جولائی کو اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے رانا ثناء اللہ کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے سکھیکھی انٹرچینج سے گرفتار کیا تھا۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت 10، 10 لاکھ کے مچلکے کے عوض منظور کی تھی۔