مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں کیپٹن صفدرکی ضمانت منظورکرلی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو گرفتارکرنے سے روک دیا۔
عدالت نے 11ستمبر تک کپٹین ریٹائرڈ صفدرکی عبوری ضمانت منظورکرلی۔قبل ازیں سیشن کورٹ نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر سمیت 16 کارکنوں کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔
تفتشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے مقدمے میں انسداد دہشت گردی دفعات کو شامل کر لیا گیا ہے، عبوری درخواست ضمانتوں کے لیے سیشن کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔