وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، حکومت کا فرض ہےکہ کاروباری طبقےکو تمام سہولتیں فراہم کرے۔
عمران خان نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے تاجروں اور کاروباری طبقے کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے وزیر اعظم کو برآمدات کے فروغ، ٹیکس اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کیں۔
عمران خان نے کہا کہ تعمیرات اور اس سے منسلک شعبوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، حکومت کا مقصد کاروبار اور سرمایہ کاری کے نظام میں آٹومیشن لانا ہے۔
کاروباری وفد نے وزیر اعظم کو کورونا سے متعلق کامیاب حکمت عملی پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں وفاقی وزراء، گورنر سندھ، مشیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک شریک تھے، جبکہ کاروباری وفد میں آصف اکرام، اعظم فاروق، بشیر علی محمد، فیصل مقبول اور طارق شفیع شامل تھے۔