اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل قبول ہونے سے متعلق 15 ستمبر تک دلائل طلب کرلیے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل قبول ہونے سے متعلق 15 ستمبر تک دلائل طلب کرلیے

نواز شریف علاج ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آنے کے لیے تیار

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آنے کی رضامندی ظاہر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ن لیگ شہبازشریف کی رہائشگاہ پر نوازشریف کی صحت کا یک نکاتی ایجنڈا زیر بحث رہا۔
ن لیگ کے اہم اجلاس میں خواجہ آصف، رانا تنویر، احسن اقبال، رانا ثنااللہ خان، ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق سمیت اہم رہنما شریک ہوئے
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے تمام صوبائی عہدیداران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نے علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آنے کی رضامندی ظاہر کر دی جبکہ سینئر لیگی ارکان نے انکار کر دیا۔ اجلاس کے دوران نواز شریف کی واپسی پر کوئی رضا مند نہیں ہوا اور مطالبہ کیا کہ جب تک صحت یاب نہ ہوں آپ پاکستان واپس نہ آئیں۔
اجلاس کے دوران لیگی صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کو ٹیلی فون پر ملک بھر کے لیگی عہدیداران کے فیصلوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔