پاکستان میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اوراموات کی مجموعی تعداد6 ہزار342 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری اعداوشمارکے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 484 کیسز رپورٹ ہوئے اورمجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے۔ پاکستان میں اس وقت فعال کیسزکی تعداد 6 ہزار342 اور2 لاکھ 85 ہزار898 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار483 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار166،خیبرپختونخوا 36 ہزار591، بلوچستان 13 ہزار229، اسلام آباد 15 ہزار734،آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار327 اورگلگت میں 2 ہزار79 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار210 اور سندھ میں 2 ہزار422 اموات ہوئی ہیں۔خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 144، گلگت بلتستان71 اورآزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا تھا اورایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتارکافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔