اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو قوم کسی نصب العین پر متحد ہو اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے آج یوم دفاع کے موقع پر ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم اپنے جنگی مشاہیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں 1965ء کی جنگ اب بھی یاد ہے جب ان کی عمر 13 سال تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ اتحاد کی اس مثال کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے جب پوری قوم عزم واستقلال کے ساتھ دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو گئی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جناح کا پاکستان بنانے کیلئے ہمیں آج کبھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔