بلاسود قرضے اورآمدن کا پروگرام بھی احساس کے تحت چلنے والے پروگرامز میں شامل ہے۔فائل فوٹو
بلاسود قرضے اورآمدن کا پروگرام بھی احساس کے تحت چلنے والے پروگرامز میں شامل ہے۔فائل فوٹو

احساس پروگرام کو فراڈ سے بچانے کیلیے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری

وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کے لیے احساس سائبر ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق اب احساس پروگرام کے لیے احساس سائبر ونگ کام کرے گی، معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے سائبر کرائم ونگ کےقیام کی منظوری دے دی، سائبر کرائم ونگ بی آئی ایس پی میں قائم کیا جائے گا۔

ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ فیصلہ احساس صارفین کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظرکیا گیا۔انہوں نے کہا کہ احساس امداد کے نام پر عوام سے دھوکہ اور جعلسازی کی اطلاعات ملی ہیں، جعلسازی میں ملوث تمام کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر لوگوں کو جعلی میسجزاور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے لوٹتے ہیں، سائبر ونگ کے قیام کا مقصد جعل سازوں کے گرد قانون کو گھیرا تنگ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ احساس پروگرام کے تحت عوام کی مدد کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، حالیہ دنوں احساس پروگرام کے نام پر جعل سازی کی خبریں گردش کررہی تھی جس کے پیش نظر ونگ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔