سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو
سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو

لاہورہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو العریبیہ شوگرملز کیخلاف کارروائی سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو العریبیہ شوگرملز کیخلاف کارروائی سے روک دیااوروفاقی حکومت سے 18 ستمبر کو رپورٹ اورشق وار جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شوگرکمیشن رپورٹ میں شہبازشریف خاندان کی العریبیہ شوگرملز کیخلاف کارروائی کے معاملے پر سماعت ہوئی ،جسٹس ساجد سیٹھی نے العریبیہ شوگرملز کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ العریبیہ شوگرملز پر کارپوریٹ فراڈ کا بے بنیاد الزام عائد کیاگیا ہے ،وفاقی کابینہ نے شوگرملز کیخلاف انکوائری کرنے کا غیرقانونی حکم دیاہے ،جے آئی ٹی کا العریبیہ شوگرملز سے ریکارڈ طلبی کے نوٹس غیرقانونی ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کو غیرقانونی قراردے کر کالعدم کیاجائے۔

طلبی کے نوٹسزمعطل کیے جائیں اور ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔عدالت نے ایف آئی اے کو العریبیہ شوگرملز کیخلاف کارروائی سے روک دیااوروفاقی حکومت سے 18 ستمبر کو رپورٹ اورشق وار جواب طلب کرلیا۔