الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں سے گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام ممبران اسمبلی، سینیٹرزکومراسلہ ارسال کردیا جس میں ارکان صوبائی اسمبلی اورپارلیمنٹرینزاہلخانہ اورزیرکفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی اپنے واجبات کی تفصیلات 31 دسمبرتک جمع کرائیں جبکہ 15 جنوری 2021 تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔