مسلم لیگ ن نے آئی جی پنجاب انعام غنی اور سی سی پی او لاہور کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ،عدالت نے درخواست کل سماعت کے لیے مقررکردی۔لیگی رہنما ملک محمد احمد نے آئی جی پنجاب کی تعینات کیخلاف درخواست دائرکی۔
مسلم لیگ نون کے رہنما ملک احمد خان نے شعیب دستگیر کے تبادلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور سی سی پی او عمر شیخ کے تقرر پر اعتراضات اٹھائے گئے۔
درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیساتھ ساتھ نئے ائی جی انعام غنی، سبکدوش ہونے والے آئی جی شعیب دستگیر، نئے سی سی پی او لاہور اور سابق سی سی پی او لاہور کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ سی سی پی او لاہورعمر شیخ اورشعیب دستگیر کا تبادلہ ن لیگ کوانتقامی کارروائی کانشانہ بنانے کیلیے کیاگیا ،عدالت سے استدعا ہے کہ نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کالعدم قراردی جائے۔