فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب نے بلین ٹری سونامی کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دیدی

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں چیئرمین نیب نے 12 کرپشن کیسز کی منظوری دی ، چینی اسکینڈل میں شوگر ملز انتظامیہ کیخلاف انکوائری ہوگی، خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی کرپشن کیس کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی۔

نیب چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ خیبر پختونخوا میں 4 الگ الگ انویسٹی گیشنزکی بھی منظوری دیدی

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کل 12 انکوائریزکی منظوری دی۔ نیب نے 7 انوسٹی گیشنزکی بھی منظوری دے دی

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق ایم ڈی پی پی ایل عاصم مرتضی خان کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹیکسٹ بورڈ خیبرپختونخوا کے افسران کیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات منظوری بھی دی گئی۔