اسلام آباد: حکومت نے سٹیزن پورٹل کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل تک عوام کی رسائی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ویب سروس تیار کی گئی ہے جس کا افتتاح معاون خصوصی زلفی بخاری نے کردیا ہے۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8 کروڑ پاکستان مستفید ہوسکیں گے، اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیوں کو میسر تھی، جب کہ عوام کی 8600 اداروں تک اپنی شکایات کے اندراج کے لیے رسائی مکمن ہو گی۔
بیان کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ کو آئندہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پورٹل ایپ پراب تک 28 لاکھ لوگوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔