راولپنڈی: پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کا جاسوس طیارہ لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں گرایا گیا، پاک فوج نے بھارتی ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں 500 میٹر اندر آنے کے بعد مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اس سے قبل صرف رواں سال 10 بھارتی جاسوس طیارے گرائے گئے ہیں جب کہ یہ ڈرون طیارہ گیارواں تھا۔