عطااللہ نے 14 اگست کو کوئٹہ سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔فائل فوٹو
عطااللہ نے 14 اگست کو کوئٹہ سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔فائل فوٹو

بریک اور ہینڈل کے بغیر سائیکل پرنوجوان کا پاکستان کاسفر

امن اور قومی یکجہتی کا پیغام لیے بلوچستان کے علاقے نوشکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عطااللہ بریک اور ہینڈل کے بغیر سائیکل پرگوجرانوالہ پہنچ گیا۔

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ پہنچنے پربلوچ ایتھیلیٹ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ عطااللہ نے 14 اگست کو کوئٹہ سے اپنے سفرکا آغازکیا تھا۔

نوشکی سے تعلق رکھنے والے عطا اللہ کا سفرکے آغاز سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بغیر ہینڈل اور بریک کی سائیکل کو چلانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ بغیر ہینڈل  اور بغیر بریک کے منفرد انداز میں پوری دنیا میں کسی نے سائیکلنگ نہیں کی جس پرانہیں کئی ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔عطا اللہ نے کہا تھا کہ وہ اس انوکھے سائیکل پر پورے پاکستان کے سفر کا ارادہ کر چکے ہیں۔

عطا اللہ بلوچ نے بتایا تھاوہ 14 اگست کو کوئٹہ سے سفرکا آغازکریں گے، وہ بلوچستان سے سندھ، وہاں سے پنجاب اور پھر خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کا رخ کریں گے۔عطا اللہ سفر کا اختتام اسلام آباد میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عطا اللہ بلوچ سائیکل پر تین ہزارکلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اس انوکھے سفر سے پاکستان میں قومی یک جہتی کا پیغام عام کرنا چاہتے ہیں۔