ایس بی سی اے حکام کے مطابق مذکورہ عمارت رفاہی پلاٹ پر قائم تھی اور پلے گراؤنڈ کے ایک حصے پر بنی ہوئی تھی
زخمیوں اورجاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔مکین۔فائل فوٹو

’کورنگی میں منہدم ہونے والی عمارت کو چائنا کٹنگ کر کے بنایا گیا تھا‘

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے حکام نے بتایا ہے کہ کورنگی میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کو چائنا کٹنگ کر کے بنایا گیا تھا۔
ایس بی سی اے حکام کے مطابق مذکورہ عمارت رفاہی پلاٹ پر قائم تھی اور پلے گراؤنڈ کے ایک حصے پر بنی ہوئی تھی۔
حکام نے بتایا کہ عمارت گرنے سے اطراف کی دو عمارتوں کو بھی نقصان کا خدشہ ہے اور تکنیکی ٹیم معائنہ کرکے کلیئرنس دے گی۔ ان عمارتوں کے مکینوں کو عمارت خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں 4 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو روز قبل عمارت خالی کرنے کے احکامات دیے گئے تھے اور ایک دو کے سوا تمام خاندان عمارت چھوڑ گئے تھے۔
موقع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ ابھی بھی لوگ عمارت کے اندر موجود ہیں، بارشوں کے بعد عمارت کی بیسمنٹ میں پانی جمع تھا،متعلقہ اداروں کو بار بار درخواست کے باوجود پانی نہیں نکالا گیا۔