اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان غربت خاتمہ فنڈز (پی پی اے ایف) کے سربراہ قاضی عظمت عیسیٰ کی تعیناتی کے خلاف درخواست میں تعیناتی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ خیال رہے کہ قاضی عظمت عیسیٰ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے بڑے بھائی ہیں۔
گزشتہ روز عاصم ریاض کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزارکے وکیل بیرسٹر سیف الرحمٰن نے موقف اختیارکیا کہ قاضی عظمت عیسیٰ کی تعیناتی کے لیے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے۔ تقرری کارپوریٹ گورننس رولز2013 کے برعکس ہوئی اور رولزکے مطابق تین نام حکومت کو بھیجے بغیرکی گئی۔
انہوں نے کہا کہ قاضی عظمت عیسیٰ گزشتہ دس سال سے پاکستان غربت خاتمہ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔