علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944 کو بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے تھے۔فائل فوٹو
علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944 کو بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے تھے۔فائل فوٹو

علامہ ضمیر اختر نقوی انتقال کرگئے

علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی عمر 76 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ ضمیر اختر کو طبیعت خراب ہونے پر رات گئے آغاخان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن ان کی صحت نہ سنبھل سکی اور وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ علامہ ضمیر اختر کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کی جائے گی ، جنازے کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944 کو بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے تھے،علامہ ضمیر اختر نقوی 40 سے زائد کتابوں کے مصنف تھے، تحقیق و تحریر، مرثیہ نگاری، شاعری کی دیگر اصناف سمیت اردو ادب پر عبور رکھتے تھے، تاریخ پر ان کی گہری نظر تھی جس کے سبب دینی محافل میں انہیں خصوصی طور پرمدعو کیا جاتا تھا۔