کیلے اور بجلی کا بل ۔۔۔۔۔۔
لاہورمیں واپڈا آفس کے سامنے ایک شخص کیلے بیچ رہا تھا
محکمہ کے ایک بڑے افسرنے پوچھا کیلے کیسے دیتے ہو
کیلے کس کے لیے خرید رہے ہو صاحب؟
افسر۔ کیا مطلب؟
کیلے والا : مطلب یہ کہ
یتیم خانے کے لیے لے رہے ہو تو 10 روپیہ درجن
اولڈ ہوم کے لیے لے رہے ہو تو 15 روپیہ درجن
بچوں کے ٹفن کے لیے 20 روپیہ درجن
گھر کھانے کے لیے لے رہے ہو تو 25 روپیہ درجن
اگر پکنک کے لیے خریدنے ہوں تو 30 روپیہ درجن
افسر یہ کیا بیوقوفی ہے؟
ارے بھائی جب سب کیلے ایک جیسے ہیں تو ریٹ الگ الگ کیوں؟
کیلے والا: پیسے کی وصولی کا اسٹائل تو آپ لوگوں والا ہی ہے
جیسے
1 سے 100 ریڈنگ کا الگ ریٹ
100 سے 200 کا الگ
200سے 300 کا الگ
بجلی تو آپ ایک ہی کھمبے سے دیتے ہو؟
تو پھر گھر کے لیے الگ ریٹ
دکان کے لیے الگ ریٹ
کارخانے کا الگ ریٹ
اورایک بات اور
میٹرکا بھاڑا الگ
میٹر کیا امریکہ سے امپورٹ کیا ہے
25 سال سے بھاڑا بھر رہا ہوں آخر میٹرکی قیمت کتنی ہے
آپ بتا دو مجھے ایک بار
کڑوا سچ۔