پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق مزید 6 ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 379 ہو گئی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 3 پنجاب میں 2 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کورونا سے جاں بحق ہوا ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 31 ہزار 411 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 526 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان میں اب تک کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ ایک ہزار 481 ہو چکی ہے اور 2 لاکھ 89 ہزار 429 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 673 ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 880 ہے، جب کہ یہاں اس وائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 443 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 97 ہزار 679 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 2 ہزار 217 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 942 ہے اور یہاں 1 ہزار 257 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 901 کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 178 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 13 ہزار 483 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 3 ہزار 196 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ اس سے 74 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 400 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اس وائرس سے 65 مریض انتقال کر چکے ہیں۔