پشاور سمیت صوبے بھر میں پندرہ ستمبر سے کھلنے والے شادی ہالوں میں دلہا دلہن کےلیے بھی ماسک لازمی قرار دیدیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ ہفتے سے صوبے بھر میں شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردی گئی جس کے تحت دلہا، دلہن کے علاوہ مہمانوں کا داخلہ بھی ماسک کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں دلہا دلہن، ان کے والدین، ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ شادی ہالوں کے ملازمین کےلیے بھی ماسک پہننا لازمی ہو گا۔