اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کی اطلاعات ہیں،وارداتوں پر پولیس کا رد عمل مختلف اوقات میں مختلف ہو سکتا ہے،اعلامیہ
اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کی اطلاعات ہیں،وارداتوں پر پولیس کا رد عمل مختلف اوقات میں مختلف ہو سکتا ہے،اعلامیہ

امریکی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو اسلام آباد میں احتیاط کی ہدایت

پاکستان میں امریکا کے سفارت خانے نے اسلام آباد میں اپنے شہریوں کو بعض مقامات پر جاتے وقت احتیاط کرنے کی ہدایت کردی۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کی اطلاعات ہیں۔
سفارتخانے کے مطابق سیکٹر جی 6، ایف 6، ایف 7، ایف 10، اور آئی 9 میں اسٹریٹ کرائمز زیادہ ہو رہے ہیں جن میں مسلح ڈکیتی، موبائل، پرس، پیسے اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں شامل ہیں۔
امریکی شہری مذکورہ سیکٹرز خصوصاً مارکیٹوں میں جاتے ہوئے احتیاط برتیں، جرائم کی وارداتوں پر پولیس کا رد عمل مختلف اوقات میں مختلف ہو سکتا ہے۔