جسٹس یحییٰ آفریدی نے18 لاکھ روپے کرپشن کا کیس سپریم کورٹ پہنچنے پر حیرت کااظہارکیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ 18 لاکھ کا کیس سپریم کورٹ آگیا، کرپشن کرپشن ہے چاہے ایک روپے کی ہو ایک کروڑ کی۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ میں سرکاری زمین کی غیرقانونی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے 18 لاکھ کرپشن کا کیس سپریم کورٹ پہنچنے پر حیرت کااظہارکیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ ریفرنس کتنی مالیت کا ہے ، نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ 18 لاکھ روپے قومی خزانے کونقصان پہنچانے کاالزام ہے ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ 18 لاکھ کا کیس سپریم کورٹ آگیا، کرپشن کرپشن ہے چاہے ایک روپے کی ہو ایک کروڑ کی، بلوچستان کا فنانس سیکریٹری ابھی تک سپریم کورٹ نہیں پہنچا۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم نے سرکار سے زمین لے کرسرکارکو فروخت کردی ،ملزم 15 سال تک زمین فروخت کرنے کا مجاز نہیں تھا،جسٹس مشیرعالم نے کہاکہ ایک پرائیویٹ بندے کو سپریم کورٹ لے آئے ، کیس میں ملوث سرکاری کرداروں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی ۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ انکوائری میں ڈی سی اور تحصیل دار ثابت ہوئے، ایک ڈی سی دوران ٹرائل فوت ہو گیا ، وکیل ملزم نے کہاکہ اس کیس میں ملوث3 ملزموں کو چھوڑ دیا گیا ، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی ۔