وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف میں جرات نہیں، یہ جیل نہیں کاٹ سکتے اورنوازشریف اب بھی این آراو کی تلاش میں ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن کی اے پی سی کی ناکام ہونے کی پیش گوئی کردی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوئی بڑا فیصلہ نہیں کرسکتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق منی لانڈرنگ کا بل بہت حساس تھا،اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزکسی قانون کو نہیں روندا گیا۔ قومی اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی ملک کے مفاد میں تھی، حکومت نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتیں،22ستمبرکواے پی سی ناکام ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روزاپوزیشن کے38ارکان کم تھےجوبل منظورکرنے والے نہیں تھے حکومت نے وہ بھی کروالیے۔
اپنے ادارے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ریلوے میں پرائیویٹ پارٹنرکوجگہ دینے کا خواہاں ہوں۔ پرائیویٹ پارٹنرز سرکاری لوگوں سے بہتر کام کرتے ہیں۔