قومی ٹیم کے سابق کپتان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے
قومی ٹیم کے سابق کپتان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے

کراچی کو کوئی اپنا نہیں سمجھتا، شاہد آفریدی کی سندھ حکومت پر تنقید

کراچی: شاہد آفریدی نے ایک بار پھر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹن سٹی کہلانے والے تین کروڑ کی آبادی والے شہر کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن (ایس اے ایف) کے زیر اہتمام منگھوپیر روڈ کے وانگی گوٹھ میں واقع اسکول میں ایک تقریب کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ وانگی گوٹھ اسکول شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں رفاہی بنیادوں پر چلنے والے 8 اسکولوں میں سے ایک ہے، یہ 8 سکول گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) کے تعاون سے چلائے جارہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹن سٹی کہلانے والے تین کروڑ کی آبادی والے شہر کراچی کے مسائل روز بروز بڑھتے چلے جارہے ہیں، جس تیزی سے شہر کا حجم بڑھ رہا ہے اسی تیزی سے انفراسٹرکچر اور تعلیمی نظام بھی تباہ ہورہا ہے، المیہ یہ ہے کہ کوئی کراچی کو کوئی اپنا نہیں سمجھتا، کراچی کو اون کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی نظام کا یہ حال ہے کہ جنھیں ایپل اور بس کی اسپیلنگ نہیں آتی وہ بھی استاد بنے ہوئے ہیں، سندھ حکومت نے گاریگروں کو بھی استاد بنادیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ سندھ میں نادار گھرانوں کے بچوں میں خواندگی کے فروغ کے لیے فلاحی اداروں کی مشترکہ رفاہی مہم کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔