کمسن بچوں کی خصوصی عدالت نے 6سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزاسنا دی۔ عدالت نے جرم ثابت مجرم رستم علی کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔بچوں کی خصوصی عدالت کے جج وسیم احمد نے مجرم رستم علی کو موت کی سزا سنائی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مجرم کےخلاف لاہورکے تھانہ ڈنفس اے پولیس نے زیادتی اورقتل کا مقدمہ درج کررکھا تھا۔
مجرم پر چھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مجرم رستم علی گھریلو ملازم تھا۔ رستم علی نے اپنے مالک کی بچی کو جنسی تشدد کرکے قتل کیا۔