غریب ملک کے امیرنمائندوں نے کتنا ٹیکس دیا،ایف بی آرنے ارکان پارلیمان کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آرکاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن قومی اسمبلی بن گئے۔انہوں نے 24 کروڑ روپے سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔
ایف بی آرکے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے 2 لاکھ 94 ہزار117 روپے ٹیکس ادا کیاجبکہ سابق صدراورشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے 28 لاکھ 89 ہزار455 روپے ٹیکس ادا کیا۔
ایف بی آر کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار368 روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے 97 لاکھ 30 ہزار595 روپے ٹیکس ادا کیا۔
ایف بی آرکے مطابق نورعالم خان نے 30 ہزار458 روپے ٹیکس ادا کیا،عمر ایوب نے 2 کروڑ60 لاکھ 55 ہزار517 روپے ٹیکس ادا کیا،شاہ محمود قریشی نے ایک لاکھ 83 ہزار9 سو روپے ٹیکس ادا کیا،شیخ رشید نے 5 لاکھ 79 ہزار11 روپے ٹیکس ادا کیا۔
ایف بی آرکاکہناہے کہ اسد عمرنے 53 لاکھ 46 ہزار342 روپے ٹیکس ادا کیا،حماد اظہرنے 5 کروڑ94 لاکھ 42 ہزار700 روپے ٹیکس ادا کیا،ریاض فتیانہ نے 11 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا،فرخ حبیب نے ایک لاکھ 83 ہزار727 روپے ٹیکس ادا کیا،رانا ثنااللہ نے 13 لاکھ 88 ہزار275 روپے ٹیکس ادا کیا۔ایم این اے نجیب ہارون نے 14 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
ایف بی آر نے سینیٹ کے ارکان کی ٹیکس ڈائریکٹری بھی جاری کردی،سینیٹر فروغ نسیم نے 3 کروڑ51 لاکھ 35 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا،سینیٹر فروغ نسیم پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سینیٹر ہیں۔
سینیٹر طلحہ محمود نے 2 کروڑ 92 لاکھ 10 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا، سینیٹر امام دین شوقین نے 97 لاکھ 99 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 13 لاکھ 63 ہزار روپے ٹیکس دیا،ڈاکٹراشوک کمارنے 69 لاکھ 98 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا، سینیٹر محسن عزیز نے 12 لاکھ 30 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔