پیرحمید الدین سیالوی سیاست میں مسلم لیگ نون سے وابستہ رہے۔فائل فوٹو
پیرحمید الدین سیالوی سیاست میں مسلم لیگ نون سے وابستہ رہے۔فائل فوٹو

پیرحمید الدین سیالوی انتقال کرگئے

آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشیں سابق سینیٹر پیرحمید الدین سیالوی 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ آج سرگودھا میں ادا کی گئی،ان کوہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں والد کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پیر حمیدالدین سیالوی برصغیرکی عظیم روحانی شخصیت خواجہ قمرالدین سیالوی کے صاحبزادے تھے، آپ نے پوری زندگی اسلام کی ترویج میں گزاری وہ 1988 سے 1991 تک سینٹ کے رکن بھی رہے۔

پیرحمید الدین سیالوی سیاست میں مسلم لیگ نون سے وابستہ رہے لیکن پھر سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔

انہوں نے تحریک ختم نبوت میں بھی اہم کردارادا کیا، ملک میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلیے ہمیشہ اہم کردارادا کیا، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پیرحمیدالدین سیالوی کے لاکھوں عقیدت مند ہیں۔