ایف بی آرنے سال 2018 کی اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹر جاری کردی ہے کہ کس رکن اسمبلی نے کتنا ٹیکس ادا کیا، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے کہ لاکھوں کی گاڑیاں چلانے والے اتنے غریب نکلے کہ انہوں نے ایک روپیہ ٹیکس بھی نہیں دیا ۔
ایف بی آرکے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا جو اسپورٹس بائیک اورکاروں کے شوق سے پہچانے جاتے ہیں، نے 2018 میں ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہیں کیا جوعوام اور سیاسی حلقوں کیلیے کیلیے حیران کن خبر ہے
صرف یہی نہیں پی ٹی آئی کے ایک اوررہنما اور سابق وزیر صحت عامر محمود کیانی بھی غریب نکلے ہیں،انہوں نے بھی ایک پیسہ ٹیکس نہیں دیا۔
نہلے پہ دہلا یہ کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے بھولے بھالے وزیراعلیٰ پئجاب عثمان بزدارنے بھی ایف بی آر کو ہری جھنڈی دکھا دی،انہوں نے بھی ایک پائی ٹیکس ادا نہیں کیا۔