یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

’ایسا ملک نہیں چاہتے جہاں لوگوں کے لیپ ٹاپ اور موبائل میں ریاست گھسی ہو‘

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایسا ملک نہیں بنانا چاہتے جہاں لوگوں کے لیپ ٹاپ اور موبائل میں ریاست گھسی ہوئی ہو۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے پریس کانفرنس میں حکومتی رویے پر شدید تنقید کی۔
رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گنتی میں کھلی دھاندلی کی گئی، کچھ ارکان کی غیر حاضری کے باوجود اپوزیشن اکثریت میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ جن قوانین پر حکومت اور اپوزیشن کا اختلاف تھا، ان کا تعلق فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) سے نہیں بلکہ بنیادی حقوق سے تھا، پاکستان کو ایسا ملک نہیں بنانا چاہتے جہاں لوگوں کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون میں بھی ریاست گھسی ہوئی ہو۔
اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے بھی گرے لسٹ سے نکالا گیا، لیکن پارلیمنٹ کو تماشہ نہیں بنایا گیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر ساری دنیا انگلیاں اٹھا رہی ہے۔