بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی کے بڑھتے واقعات کے تناظر میں فیصلہ کیا گیا
بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی کے بڑھتے واقعات کے تناظر میں فیصلہ کیا گیا

ایف آئی اے اور فیس بک میں ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق

بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھنے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے افسران نے فیس بک کی انتظامیہ سے ویب نار میٹنگ کی ہے، جس میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ ایف آئی اے ہر صوبے میں سائبر کرائم ونگ کے فوکل پرسنز نامزد کرے گی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فوکل پرسنز سائبر کرائمز کی تحقیقات کے لیے ضروری اعداد و شمار حاصل کرنے کے لیے فیس بک سے رابطہ کریں گے۔
ایف آئی اے کے اعلامیہ کے مطابق فوکل پرسنز خاص طور پر بچوں اورخواتین کے خلاف ہونے والے سائبر کرائمز کے اعداد و شمار کے لیے رابطہ کریں گے۔