یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔فائل فوٹو
یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔فائل فوٹو

صفر المظفر 1442 ہجری کا چاند نظر آگیا

کراچی: مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ِصفر المظفر 1442 ہجری کا چاند نظر آگیا، ہفتہ 19 ستمبر کو یکم صفر المظفر ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس جمعہ کو محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی سے علامہ ڈاکٹر عبداللہ غازی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے ارکان مولانا حافظ محمد سلفی، مولانا قاری نذیراحمد نعیمی، مولانا صابر نورانی، مولانا قاری محمد اقبال اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی۔
فنی معاونت کے لیے ڈپٹی چیف منیجر اسپیس اینڈ سائنس غلام مرتضیٰ اور محکمہ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ سردار سرفراز بھی موجود تھے۔
شرکا کے مطابق پاکستان بھر میں کہیں مطلع ابر آلود، کہیں گرد آلود اور کہیں صاف تھا۔ اسلام آباد، کراچی، بہاولپور سے رویت کی کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئیں اس لیے اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم صفر المظفرہفتہ 19 ستمبر 2020ء کو ہوگی۔