عورتوں سمیت بچوں کیلیے بھی ملک محفوظ نہیں،فائل فوٹو
عورتوں سمیت بچوں کیلیے بھی ملک محفوظ نہیں،فائل فوٹو

پاکستان کا ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے۔بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اے پی سی سے عوام بیانات اورقرارداد نہیں ٹھوس عمل چاہتے ہیں،جب جمہوریت نہیں ہوتی تو معاشرے کو ہر طرف سے کمزورکیا جاتا ہے دو سال میں ہمارے معاشرے کو نقصان ہوا جرائم بڑھے ہیں

بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوشش کی تھی کہ بجٹ سے پہلے اے پی سی کروائیں، پاکستان کے عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں،آج عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،اگر جمہوریت نہیں ہوگی توعوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے گا، معاشرے میں کرائم بڑھتا جارہا ہے،منتخب نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے آواز نہیں سنا جاتا، آج پاکستان کا ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے ، آصف زرداری اور نوازشریف نے واضح پیغام دیا ، بارشوں اور سیلاب میں عوام کولاوارث چھوڑا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ اے پی سی سے عوام بیانات اورقرارداد نہیں ٹھوس لائحہ عمل چاہتے ہیں،جب جمہوریت نہیں ہوتی تو معاشرے کوہرطرف سے کمزورکیا جاتا ہے،دوسال میں ہمارے معاشرے کونقصان ہوا،جرائم بڑھے ہیں،جب منتخب نمائندے نہیں ہوتے توعوام کی آوازنہیں سنی جاتی ،تاریخی بارشوں کے دوران عوام کولاوارث چھوڑا گیا،چاہتے ہیں ایک نیا میثاق جمہوریت ہو،اس کواپنا منشوربناکرنکلنا ہوگا۔