روزہ داروں کو دو کلو چینی اور گھی کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے، آٹا چینی گھی اور دیگر سستی اشیا کی عدم دستیابی میں کراچی سر فہرست
روزہ داروں کو دو کلو چینی اور گھی کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے، آٹا چینی گھی اور دیگر سستی اشیا کی عدم دستیابی میں کراچی سر فہرست

یوٹیلٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق درجہ اول اور درجہ دوم کا کوکنگ آئل 5 روپے سے 17 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ہے۔ درجہ اول کے کوکنگ آئل کی قیمت 215 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 232 روپے جب کہ درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت 218 روپے سے بڑھ کر 223 روپے فی لیٹر تک جاپہنچی۔
اسی طرح درجہ دوم کا 5 کلو گھی کا ٹن ایک ہزار95 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 115 روپے کردیا گیا۔ کپڑے دھونے کا پاؤڈر 5 روپے اور مختلف برانڈز کے شیمپو 10 سے 51 روپے تک مہنگے کردیئے گئے۔ ٹماٹو کیچپ 8 روپے اور فروٹ جیم کی قیمتیں بھی 13 روپے تک بڑھ گئیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر پہلے تو ضروری اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ دستیاب ہی نہیں ہوتیں اور اب رہی سہی کسر قیمتوں میں اضافہ کرکے پوری کردی گئی جس سے یوٹیلٹی اسٹورز کی افادیت ختم ہوتی جارہی ہے۔