لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے،آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نےایل او سی کے دیوا سیکٹرپربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی نورحسن اورسپاہی وسیم علی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سپاہی نور الحسن کی عمر 29 سال اور سپاہی وسیم علی کی عمر 25 سال تھی۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری مالی و جانی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کا نشانہ بنایا جس
آئی ایس پی آرکے مطابقبھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بارایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں پاکستانی عام شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔