عام مسافرتو ٹرینوں کے لیٹ ہونے پرچراغ پا تو تھے ہی اب فنکار بھی ٹرینوں کے لیٹ ہونے پر نالاں ہیں،معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھانے وزیر ریلوے شیخ رشیدکو”وزیر تاخیر“قرار دے دیا۔ میگھاجی نے اپنے ویب ٹی وی پروگرام ”چلبلی میگھا“ میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹرینوں کے لیٹ آنے جانے پر انہیں ”وزیر تاخیر“ کے خطاب سے نوازا ہے۔
میگھاجی نے کہا کہ شیخ رشید کی دوسالہ کارکردگی سے عوام ناخوش نظرآرہے ہیں جس وجہ سے عوام ان کو پسند نہیں کررہے اسی لیے ہم انہیں وزیرتاخیرکا خطاب دے رہے ہیں۔
میگھا نے کہاکہ اگر شیخ رشید اپنی کارکردگی پر توجہ دیتے اوراپنی وزارت کی اہمیت سمجھتے تو شاید کوئی ٹرین وقت پر آجاتی مگران کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ان کے دوسالہ دور میں آج تک کوئی ٹرین وقت پر نہیں آئی اسی لیے انہیں وزیر تاخیرکا خطاب دیاگیاہے۔