احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔فائل فوٹو

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نواز شریف نے اہم قدم اٹھا لیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا جس کے بعد نیب نے شہبازشریف کو گرفتارکرکے عدالت سے اپنے ساتھ لے گئی۔ ان کی گرفتاری کے موقع پرعدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو نعرے بازی کرتے رہے جبکہ صحافیوں کی جانب سے گفتگو کی کوشش میں شہباز شریف نے جواب دیا کہ میں اپنا موقف عدالت میں بیان کر چکا ہوں۔

صحافی اظہر جاوید نے میاں شہباز شریف کو گرفتار کئے جانے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئرکرتے ہوئے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ”مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماﺅں سے رابطے کیے ہیں اوراہم آن لائن اجلاس آج طلب کرلیا ہے، مریم نواز شریف کو اہم ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے، احتجاجی تحریک کی قیادت مریم نواز شریف کو سونپی جائے گی۔“