قرض پروگرام سے کیپیٹل مارکیٹ کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔فائل فوٹو
قرض پروگرام سے کیپیٹل مارکیٹ کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔فائل فوٹو

 ایشیائی ترقیاتی بینک نے 30 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ منظورکی گئی رقم کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کے لیے دی گئی ہے اور یہ منصوبہ نجی سرمایہ کاری کوفروغ دے گا، اس کے علاوہ قرض پروگرام سے کیپیٹل مارکیٹ کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔