مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پرعسکری قیادت سے ملاقات پرپابندی کا سرکلر جاری کردیا۔
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے جاری کر دہ سرکلر میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی شخص یا وفد عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا، قومی مفاد اور آئین میں رہتے ہوئے ضرورت ہوئی تو پارٹی قائد سے اجازت لے کر ملاقات ہو سکے گی۔
سرکلر میں کہا گیا ہے علیحدگی سے ملاقات کرنے پر قیاس آرائیاں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس کو روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا۔
سرکلر میں مزید کہا گیا کہ ہم پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمارا ایجنڈا قومی مفاد ہے، نواز شریف کی اے پی سی کی تقریرکو پذیرائی ملی، کارکنوں اور رہنماؤں کو بھی اسی بیانیہ کو لے کر چلنا ہوگا کیونکہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمیں اپنے بیانیہ پرعمل پیرا ہو کرہی کامیابی ملے گی۔