وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں۔
کراچی میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کے سیلاب متاثرین سے ملاقات نہیں کی نہ وہاں کاجائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ گھروں میں گیس کی فراہمی بری طرح متاثر ہے۔ صوبے کو گیس فراہم نہ کر کے وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں ہی چور نظر آتے ہیں۔ حکومت کو پاکستان تحریک انصاف میں سب فرشتے نظر آتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ پاکستان کی 65 فیصد گیس سندھ سے دریافت ہوتی ہے، اس کے باوجود صوبے کو اس کے حصے کی گیس نہیں دی جا رہی۔