فردوس شمیم نقوی نے قائدحزب اختلاف کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ اسی روز معذرت کرنے کے بعد دے دیا تھا تاہم اس حوالے سے ابھی وزیر اعظم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی نے اخلاقی بنیاد پراستعفی مجھے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی کواستعفیٰ اسپیکرکو پیش کرنا چاہیے تھا کیونکہ استعفے کی منظوری اسپیکرکی صوابدید ہے۔
واضع رہے پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پراپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔