ان افسران کی موجودگی میں غلط ڈیٹا انٹری کی گئی۔فائل فوٹو
ان افسران کی موجودگی میں غلط ڈیٹا انٹری کی گئی۔فائل فوٹو

عوام کی سفید پوشی کا جنازہ نکال دیا گیا۔نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ شہبازشریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں ،جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہمارے جذبے اوربڑھے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ٹاﺅن میں مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس ہوا،ن لیگ کی اعلیٰ قیادت اجلاس میں شریک ہوئی،نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سی ای سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں ،شہبازشریف نے بے مثال جرأت و بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا اور ہمارے بیانیے کوآگے بڑھانے میں کردارادا کیا۔

نوازشریف نے کہاکہ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہمارے جذبے اور بڑھے ہیں ،انشا اللہ ہم اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے ، ہمیں اس پر فخر ہے ہمارے ساتھی جرأت سے حالات کا مقابلہ کررہے ہیں ۔

نوازشریف نے کہاکہ پاکستان میں جوکچھ ہو رہا ہے کیا وہ صحیح ہے،الیکشن میں دھاندلی ہوئی کیا وہ صحیح ہے۔ جس پارلیمنٹ کے آپ ممبرہے  وہ کتنی خود مختار ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کی سفید پوشی کا جنازہ نکال دیا گیا ہے،لوگ اپنی آمدنی سے اخراجات نہیں کر پا رہے ،بچوں کی فیس ادا نہیں کر پا رہے۔