شراب کی مالیت 10 کروڑ،اسمگلنگ میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ملوث ہے،کسٹم حکام
شراب کی مالیت 10 کروڑ،اسمگلنگ میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ملوث ہے،کسٹم حکام

پولیس پروٹوکول میں شراب اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کسٹم حکام نے پولیس پوليس پروٹوکول ميں غيرملکی شراب کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ کسٹم حکام کے مطابق اسمگلنگ میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی روشن جونیجو کا بیٹا غیاث الدین جونیجو ملوث ہے۔
پاکستان کسٹمز نے حیدرآباد ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر سے شراب کی ہزاروں بوتلیں برآمد کرلیں جسے پولیس پروٹوکول میں اسمگل کیا جارہا تھا۔
کسٹم حکام کی مدعیت میں درج مقدمے میں جیالے ایم این اے روشن جونیجو کے بیٹے غیاث الدین جونیجو کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ وہ پہلے بھی شراب منگواتا رہا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق شراب کی بوتلوں سے لدے کنٹینرز کے ساتھ ایک سرکاری نمبرپلیٹ لگی گاڑی بھی تھی۔ واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ شراب کی مالیت دس کروڑ روپے سے زائد ہے اور یہ شراب بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کی جانی تھی۔
دوسری جانب کوسٹ گارڈ نے بھی کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کےقریب کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے لانچ سے بھاری مقدار میں غیرملکی شراب کی دو ہزار آٹھ سو باہتر بوتلیں برآمد کرلیں۔ غیرملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہورہی تھی جس کی مالیت دو کروڑروپے بتائی جاتی ہے۔