وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کے خطاب میں کوئی فرق نہیں رہا، نواز شریف کی تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ملک سے بدلہ لے رہے ہیں، نواز شریف عدالتوں اور نظام کو دھوکہ دے کر ملک سے باہر گئے۔نوازشریف اپنے اثاثے بچانے کے لیے ملکی اداروں پر تنقید کررہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ڈالر اور بجلی مہنگی ہے، نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں صحت تعلیم اور غریب آدمی پر کوئی فنڈ خرچ نہیں کیے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کو احتساب ہونا چاہیے۔