پیمرا ایک آزاد ادارہ بننے کے بجائے سسنر شپ کو نافذ کرنےکا آلہ بن رہا ہے، صدر ایمینڈ اظہر عباس
پیمرا ایک آزاد ادارہ بننے کے بجائے سسنر شپ کو نافذ کرنےکا آلہ بن رہا ہے، صدر ایمینڈ اظہر عباس

پیمرا نے موٹروے زیادتی کیس کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے لاہور سیالکوٹ موٹروے اجتماعی زیادتی کیس کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی۔
چیئرمین پیمرا کی طرف تمام نشریاتی اداروں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کی میڈیا کوریج نہیں کی جائے گی۔
مراسلے کے مطابق اس معاملے کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق کیس میں ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرا مفرور ہے، اس لیے تمام ٹی وی چینلز زیادتی کیس کے متعلق خبریں دینا روک دیں۔